حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کسی ایک علاقے یا ایک زمانے کے لوگوں تک محدود نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو انسانوں اور جنات کی ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا۔
عمومِ رسالت اور ختمِ نبوت باہم مربوط ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام بعد کے زمانوں کے لیے بھی ہدایت ہے؛ اس لیے آپ کے بعد کسی نئے نبی کی ضرورت نہیں۔
یہ عموم اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور رسالت کی مخصوص شان ہے۔