سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى
پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کے ایک حصے میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی۔ (الإسراء: 1)
واقعۂ معراج کی اس عظیم نسبت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عبد کا لفظ آیا۔ اس سے واضح ہے کہ بندگی عظمتِ رسالت کے منافی نہیں۔
اللہ تعالیٰ کے منتخب بندے کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خالق کی عبادت اور اطاعت میں کامل ہو۔