بَعْث کے معنی اٹھانا اور اِحْیَاء کے معنی زندہ کرنا ہیں۔ دونوں الفاظ کا استعمال ایک جیسا نہیں۔
قیامت کے دن انسان کو اٹھایا جانا بعث کہلاتا ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکالنا درست نہیں کہ قبر میں کسی درجے کی حیات سرے سے موجود نہ تھی۔ قبر کی حیات ایک مخصوص برزخی کیفیت رکھتی ہے، جبکہ بعث میں میدانِ حشر کے لیے زندگی کا ظہور ہوگا۔