الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ
وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا۔ (الأنعام: 82)
صحابہ کرامؓ کو یہ اندیشہ ہوا کہ ہر شخص سے کسی نہ کسی درجے میں خطا ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے واضح فرمایا کہ یہاں ظلم سے مراد شرک ہے، جیسا کہ لقمان: 13 میں آیا ہے: «إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ»۔