خوش الحانی قرآن کی تلاوت کو دل نشین بنا سکتی ہے، مگر آواز کی خوب صورتی، الفاظ کی صحت اور معنی کی توجہ سے جدا نہیں ہونی چاہیے۔
قاری کو اپنے دل میں یہ احساس پیدا کرنا چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کلام پڑھ رہا ہے۔ سننے اور پڑھنے والے دونوں کے لیے خشوع اور ادب مقصود ہیں۔