وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا
اور آپ سے پہلے جن رسولوں کو ہم نے بھیجا، ان سے پوچھ لیجیے۔ (الزخرف: 45)
حضرت عبد الرحمٰن بن زید بن اسلمؒ سے منقول تفسیر میں اس سوال کا تعلق واقعۂ معراج سے بتایا گیا ہے، جب انبیائے کرام علیہم السلام رسول اللہ ﷺ کے لیے جمع کیے گئے۔ اس توضیح میں رسولوں سے خطاب کی حقیقی نسبت نمایاں ہے۔