اختتام کے الفاظ خود اس بات کی طرف اشارہ کریں کہ گفتگو ختم ہورہی ہے تو اسے براعة المقطع کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر دعا، سلام، تمامیت یا کسی جامع آخری مضمون سے کلام کو مناسب بندش مل سکتی ہے۔
«بَقِيتَ بَقَاءَ الدَّهْرِ يَا كَهْفَ أَهْلِهِ»
اے لوگوں کے سہارا! آپ زمانے کے باقی رہنے تک باقی رہیں۔
یہ دعائیہ اختتام مدح کو دعا میں سمیٹ دیتا ہے؛ یوں کلام کا آخری تاثر مکمل اور موزوں ہوجاتا ہے۔