بُشْرَى فَقَدْ أَنْجَزَ الْإِقْبَالُ مَا وَعَدَا
خوش خبری ہو؛ اقبال نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
یہاں آغاز ہی سے مقصود کی کامیابی اور بشارت کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ براعة الاستهلال کی خوبی صرف عبارت کی نرمی یا خوش آہنگی نہیں، بلکہ آئندہ مضمون کی مناسب پیش آہٹ بھی ہے۔
کوئی مطلع خوب صورت ہو مگر مقصد کی طرف اشارہ نہ دے تو حسنِ ابتدا کی خوبی ہوسکتی ہے، لیکن براعتِ استہلال کا خاص دعویٰ الگ دلیل مانگے گا۔