حنفی اصطلاح میں سنتِ مؤکدہ اور فرض کا شرعی درجہ ایک نہیں۔ نماز کی جماعت کو اس مقام پر سنتِ مؤکدہ کہا گیا ہے، تاہم اس کی تاکید اس قدر ہے کہ مسلسل ترک کو ہلکا نہیں سمجھا جاتا۔
بعض فقہا نے جماعت کو فرضِ کفایہ اور بعض نے مردوں کے حق میں واجبِ عینی بھی قرار دیا ہے۔ یہ اختلاف جماعت کی فضیلت کے انکار میں نہیں، بلکہ اس کی تاکید سے واجب ہونے کا نتیجہ اخذ کرنے میں ہے۔