حضرت معاذ بن جبلؓ کی امامت میں طویل قراءت پر ایک مقتدی کو مشقت ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی تنبیہ فرمائی۔ اس واقعے کا فقہی پہلو یہ ہے کہ تطویلِ قراءت ہر جماعت کے لیے یکساں مناسب نہیں ہوتی۔
امام کو مقتدیوں کی حالت دیکھ کر مناسب سورت اور قراءت اختیار کرنی چاہیے؛ اس کے ساتھ نماز کے اطمینان، رکوع اور سجود میں کمی نہیں کی جائے گی۔ یوں تخفیف اور تعدیلِ ارکان دونوں جمع رہتے ہیں۔