بیع کے وقت فروخت کنندہ کا چیز کا مالک ہونا ضروری ہے۔ کوئی شخص دوسرے کی گاڑی پہلے بیچ کر یہ امید نہیں رکھ سکتا کہ بعد میں خرید لے گا۔ بینکاری مرابحہ میں ادارہ مطلوب چیز اس وقت تک فروخت نہیں کر سکتا جب تک خود اس کی ملکیت حاصل نہ کر لے۔
یہ ملکیت صرف کاغذی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔ جس مرحلے پر جتنا حصہ کسی فریق کی ملکیت میں ہو، اسی کے مطابق متعلقہ حقوق، منافع اور ملکیتی خطرہ بھی اسی سے وابستہ ہونا چاہیے۔