حَتَّى يُحَاذِيَ بِإِبْهَامَيْهِ شَحْمَتَي أُذُنَيْهِ
ترجمہ: یہاں تک کہ دونوں انگوٹھے کانوں کی لوؤں کے مقابل آ جائیں۔
إبهام انگوٹھے کو کہتے ہیں اور شحمۃ الأذن کان کی نرم لو کو۔ یہاں مطلوب یہ نہیں کہ دونوں ہاتھ کانوں کو لازماً چھوئیں؛ اصل معیار انگوٹھوں کا لوؤں کے برابر ہونا ہے۔
رفع الیدین کے وقت ہتھیلیاں قبلے کی سمت ہوں، جبکہ انگلیوں کی معمول کی کشادگی برقرار رہے۔