فَإِنْ قَالَ بَدَلًا مِنَ التَّكْبِيرِ: «اللَّهُ أَجَلُّ»، أَوْ «أَعْظَمُ»، أَوْ «الرَّحْمَنُ أَكْبَرُ»؛ أَجْزَأَهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ. وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ: لَا يَجُوزُ، إِلَّا أَنْ يَقُولَ: «اللَّهُ أَكْبَرُ»، أَوْ «اللَّهُ الْأَكْبَرُ»، أَوْ «اللَّهُ الْكَبِيرُ».
ترجمہ: اگر تکبیر کی جگہ «اللہ زیادہ جلیل ہے»، یا «زیادہ عظیم ہے»، یا «رحمن سب سے بڑا ہے» کہے تو امام ابو حنیفہؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک نماز شروع ہو جائے گی۔ امام ابو یوسفؒ کے نزدیک یہ درست نہیں، الا یہ کہ «اللّٰہ اکبر»، «اللّٰہ الاکبر» یا «اللّٰہ الکبیر» کہے۔
یہ اختلاف نماز میں داخل ہونے والے ذکر کی تعیین سے متعلق ہے، نہ کہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے اصل حکم سے۔