وَلَا يَلْتَفِتُ يَمِينًا وَشِمَالًا.
ترجمہ: اور نماز میں دائیں یا بائیں طرف رخ نہ پھیرے۔
التفات میں گردن اور چہرہ قبلے سے ایک طرف موڑنا مراد ہے، خواہ سینہ قبلے کی سمت برقرار ہو۔ ایسی حرکت خشوع کے خلاف اور مکروہ ہے۔
اگر پورا سینہ قبلے سے پھر جائے تو معاملہ محض گردن موڑنے کا نہیں رہتا؛ نماز کی شرط استقبالِ قبلہ متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا دونوں صورتوں کا حکم ایک نہیں۔