حدیث کے الفاظ میں وارد ہے:
فَادْعُوا اللَّهَ وَصَلُّوا حَتَّى تَنْجَلِيَ
ترجمہ: اللہ سے دعا کرو اور نماز پڑھو، یہاں تک کہ گرہن چھٹ جائے۔
اس ارشاد میں گرہن کے وقت نماز اور دعا دونوں کی مشروعیت بیان ہوئی ہے۔ دو رکعت ادا ہونے کے بعد گرہن باقی رہے تو دعا کا جاری رہنا اسی مقصد کے مطابق ہے۔