چونکہ مؤجر مالک رہتا ہے، اس لیے ملکیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی ذمہ داریاں مؤجر پر رہیں گی۔ عام استعمال سے پیدا ہونے والے اخراجات مستأجر پر ہوں گے۔
کرائے کے گھر میں جائیداد سے متعلق ٹیکس مالک پر، جبکہ بجلی، پانی اور روزمرہ استعمال کے اخراجات رہنے والے پر ہوں گے۔ ملکیتی خرچ ملکیت کے ساتھ، اور استعمالی خرچ استعمال کے ساتھ جاتا ہے۔