محدود ذمہ داری حصہ داروں کو تحفظ دیتی ہے، لیکن کمپنی دیوالیہ ہو جائے تو قرض خواہوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر کمپنی کے اثاثے تمام قرض ادا کرنے کے لیے کافی نہ ہوں تو قرض خواہوں کو اپنی پوری رقم واپس نہیں ملتی۔
وہ باقی رقم کے لیے خود بخود حصہ داروں کی ذاتی جائیداد سے وصولی نہیں کر سکتے۔ یہی پہلو اس تصور کے شرعی جائزے کو ضروری بناتا ہے۔