فوت شدہ نماز یاد ہو اور وقت کافی ہو: صاحبِ ترتیب پہلے اس کی قضا کرے۔
وقت تنگ ہو: پہلے موجودہ وقت کی نماز، پھر قضا۔
فوت شدہ نماز بھولی ہوئی ہو: وقتیہ نماز ادا ہونے کے بعد یاد آنے پر فائتہ کی قضا ہوگی۔
فوت شدہ نمازیں پانچ سے زیادہ ہوں: ترتیب ساقط ہوگی، مگر سب نمازوں کی قضا لازم رہے گی۔