امام شافعیؒ کے نزدیک ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا نماز کا لازمی رکن ہے۔ دلیل میں حدیث «لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ» پیش کی جاتی ہے۔
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جس نے فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں۔ حنفی موقف میں اس حدیث اور مطلق قراءت کے قرآنی حکم کی تطبیق کرتے ہوئے فاتحہ کو واجب اور اصل مطلق قراءت کو فرض کے درجے میں رکھا جاتا ہے۔