امام ابو یوسفؒ: استسقاء میں ایک خطبہ بیان کیا گیا ہے۔
امام محمدؒ: دو خطبوں کے قائل ہیں، اس اعتبار سے کہ اجتماعی نماز کے بعد خطبہ دینے کی ہیئت میں عیدین سے مشابہت پائی جاتی ہے۔
امام ابو حنیفہؒ کے اصول کے مطابق چونکہ مقررہ جماعت ہی مسنون ثابت نہیں، اس لیے اس کے ساتھ مخصوص خطبہ بھی مقرر نہیں۔ یہاں ایک اور دو خطبوں کا اختلاف صاحبینؒ کے درمیان ہے۔