امام محمدؒ نے اس صورت میں قائم مقتدی کی قاعد امام کے پیچھے اقتدا کو جائز نہیں سمجھا۔ ان کے نزدیک جس قیام پر مقتدی قادر ہے، اس میں امام کی قدرت کم ہونے کا اثر اقتدا پر پڑتا ہے۔
اس کے مقابلے میں امام ابو حنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ اس بنیاد پر جواز دیتے ہیں کہ امام کا رکوع اور سجدہ اپنی اصل صورت میں باقی ہیں، اور مقتدی اپنا قیام خود ادا کرتا ہے۔