وَيَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ مِنَ الْوِتْرِ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَسُورَةً مَعَهَا.
ترجمہ: وتر کی ہر رکعت میں فاتحۂ کتاب پڑھے گا اور اس کے ساتھ ایک سورت بھی ملائے گا۔
«فِي كُلِّ رَكْعَةٍ» تینوں رکعتوں پر شامل ہے؛ چنانچہ پہلی، دوسری اور تیسری ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت کی قراءت کا طریقہ بیان ہوا ہے۔ اس کو چار فرض رکعتوں کی آخری دو رکعتوں کے احکام پر قیاس نہیں کیا جائے گا۔