درسی اضافہ — کتاب کی نقل نہیں:
جَاءَ أَحْمَدُ — احمد آیا۔ «أَحْمَدُ» فاعل مرفوع، علامت ضمہ۔
رَأَيْتُ أَحْمَدَ — میں نے احمد کو دیکھا۔ «أَحْمَدَ» مفعول بہ منصوب، علامت فتحہ۔
مَرَرْتُ بِأَحْمَدَ — میں احمد کے پاس سے گزرا۔ «أَحْمَدَ» مجرور، علامت جر فتحہ۔
«أَحْمَدُ» کی علمیت اور وزنِ فعل اس کے منعِ صرف کا سبب ہیں۔ «عُمَر» اور «أَحْمَد» کے اسباب مختلف ہونے کے باوجود موجودہ اعرابی قاعدہ ایک ہے۔