إِنَّ عَلَى الْمَكْتَبِ كِتَابًا
ترجمہ: یقیناً میز پر ایک کتاب ہے۔
«عَلَى»: حرفِ جر۔ «الْمَكْتَبِ»: مجرور؛ جار و مجرور خبرِ اِنَّ مقدم سے متعلق۔ «كِتَابًا»: اسمِ اِنَّ مؤخر، منصوب بالفتحہ۔
إِنَّ عِنْدَكَ قَلَمًا
ترجمہ: یقیناً تمہارے پاس ایک قلم ہے۔
«عِنْدَ»: ظرفِ مکان، منصوب اور مضاف۔ «كَ»: ضمیر مضاف الیہ، محلِ جر میں۔ «قَلَمًا»: اسمِ اِنَّ مؤخر، منصوب بالفتحہ۔ ظرف محذوف خبر سے متعلق ہے۔