● تعریف: وہ حدیث جس کے تمام راوی عادل اور پورے ضبط والے ہوں، سند متصل ہو، اور حدیث معلّل اور شاذ نہ ہو۔
● مثال: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِالطُّورِ»
● ترجمہ: میں نے رسول اللہ ﷺ کو مغرب کی نماز میں سورۂ طور پڑھتے سنا۔
● وجہ: اس حدیث میں صحیح لذاتہ کی پانچوں شرطیں موجود ہیں۔