زیرِ بحث صورت میں راوی نے حدیث اس شیخ کے کسی ضعیف یا معمولی شاگرد سے سنی تھی۔ پھر اس شاگرد کا نام حذف کرکے روایت خود شیخ کی طرف منسوب کردی۔
• جس سے حقیقت میں سنا، اس کا نام نہیں آیا۔
• جس کا نام آیا، اس سے یہ حدیث نہیں سنی۔
• بیان کا انداز اسی شیخ سے سماع کا امکان پیدا کرتا ہے۔