سورۃ التكاثر
8 آیات لفظی معنی کے ساتھ۔ سورۃ التكاثر کا اردو و انگریزی سبق پڑھیں اور مختصر کوئز کے ذریعے اپنی سمجھ جانچیں۔
سبق
1. سُورَةُ التكاثر
یہ سورت خبردار کرتی ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی دوڑ انسان کو قبر تک غافل رکھتی ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی 8 آیات ہیں۔ بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
2. أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ﴿١﴾
(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
3. حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ﴿٢﴾
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
4. كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
5. ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
6. كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ﴿٥﴾
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
7. لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ﴿٦﴾
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
8. ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ﴿٧﴾
پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
9. ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨﴾
پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
10. خلاصہ
یہ سورت خبردار کرتی ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی دوڑ انسان کو قبر تک غافل رکھتی ہے۔
مشق کے سوالات
سوال 1
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 2
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 3
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 4
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 5
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 6
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 7
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
سوال 8
لفظی ترجمہ مکمل کریں۔
تعاملی کوئز کھولیں