«أَنْتِ طَالِقٌ فِي دُخُولِكِ الدَّارَ»
تمہیں گھر میں داخل ہونے پر طلاق ہے۔
اس ترکیب میں «في» کا مفہوم محض مکان کے اندر ہونے کا نہیں؛ اس نے طلاق کے وقوع کو دخولِ دار کے فعل کے ساتھ معلق کیا ہے۔ اس لیے دخول واقع ہونے سے پہلے طلاق واقع ہونے کا حکم نہیں لگایا جائے گا۔
یہاں «في» کی دلالت شرط سے قریب ہوگئی ہے۔ «أنت طالق في الدار» کے مطلق مکانی ذکر اور «في دخولك الدار» کی شرطی ترکیب میں یہی فرق بنیاد ہے: دوسری میں واقع ہونے والا فعل متعین کردیا گیا ہے۔