توحید فی الربوبیت — اللہ تعالیٰ ہی تمام جہانوں کا پالنے والا، خالق، مالک، رازق اور مدبرِ کائنات ہے۔
توحید فی الالوہیت — اللہ تعالیٰ ہی عبادت کے لائق ہے؛ عبادت میں اس کا کوئی شریک نہیں۔
توحید فی الصفات — اللہ تعالیٰ اپنی صفات میں یکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سمیع، بصیر اور متکلم ہے، مگر مخلوق کی طرح کان، آنکھ یا زبان کا محتاج نہیں۔
إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَاحِدٌ لَا شَرِيكَ لَهُ.
بے شک اللہ تعالیٰ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔