الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. (الفاتحہ: 2)
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
رَبِّ الْعَالَمِينَ میں اللہ تعالیٰ کو تمام جہانوں کا رب قرار دیا گیا ہے۔ کسی خاص مخلوق یا کسی ایک جہان کو اس ربوبیت سے الگ نہیں کیا گیا۔
اس لیے اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا عقیدہ صرف یہ نہیں کہ کسی ایک چیز کی پرورش اللہ تعالیٰ کرتے ہیں، بلکہ وہ سارے جہانوں کے پالنے والے ہیں۔