فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
پس جو شخص ذرّہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔ (الزلزال: 7)
مِثْقَالَ ذَرَّةٍ انتہائی چھوٹی مقدار کی مثال ہے۔ نیک عمل کو اس کے حجم کی وجہ سے حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں چھوٹے سے چھوٹے خیر کی بھی قدر اور اس کے لیے جزا ہے۔