بَاعِثٌ بِلَا مَشَقَّةٍ کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مخلوق کو اٹھائیں گے اور انہیں اس کام میں کوئی مشقت نہیں ہوگی۔
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ. (يس: 82)
اس کا معاملہ تو یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرے تو کہتا ہے: ہو جا، پس وہ ہو جاتی ہے۔
ہر کام اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تابع ہے؛ قیامت کے دن مخلوق کو اٹھانا بھی ان کے لیے مشقت کا باعث نہیں۔