معرفت یہ ہے کہ صحیح فکر کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق جانا جائے۔ احاطہ یہ ہے کہ ذاتِ الٰہی کی پوری حقیقت انسانی ادراک کے اندر آ جائے۔
صحیح فہم سے معرفت کا حاصل ہونا ممکن ہے؛ مگر اللہ تعالیٰ کی ذات کا مکمل احاطہ انسانی فہم کی قدرت سے باہر ہے۔
لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ چونکہ ذاتِ الٰہی کا مکمل احاطہ ممکن نہیں، اس لیے اللہ تعالیٰ کی معرفت بھی ممکن نہیں۔