لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔ (الأحزاب: 21)
اُسوہ ایسا نمونہ ہے جس کی پیروی کی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اتباع کے لیے نمونہ مقرر فرمایا۔
نبوی سیرت اور ہدایت کی یہ حیثیت عصمت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے راہنمائی کے ساتھ وابستہ ہے۔