وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا
اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا۔ (النساء: 164)
اس آیت میں تَكْلِيمًا کا لفظ کلام فرمانے کی حقیقت پر تاکید کرتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی یہ خصوصیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کا کلام برحق ہے، مگر اس کی کیفیت کو مخلوق کے باہمی کلام کے انداز پر قیاس نہیں کیا جاتا۔