آیاتِ مُتَشَابِهَات وہ آیات ہیں جن کے معانی انسان کے لیے پوری طرح واضح نہیں ہوتے اور عقل ان کی حقیقت کا مکمل احاطہ نہیں کر پاتی۔
ان آیات کی تکذیب نہیں کی جاتی، بلکہ ان پر ایمان رکھتے ہوئے ان کے حقیقی معنی اللہ تعالیٰ کے سپرد کیے جاتے ہیں۔ خصوصاً اللہ تعالیٰ کی صفات سے متعلق الفاظ کو مخلوق کے اعضاء اور جسمانی کیفیت کے معنی میں یقینی طور پر متعین کرنا درست نہیں۔