مَنْ أَتَى عَرَّافًا فَسَأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً.
جو کسی عرّاف کے پاس آئے اور اس سے کسی چیز کے بارے میں پوچھے، اس کی چالیس راتوں کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
اس حدیث میں عرّاف کے پاس جاکر مخفی امور کی خبر پوچھنے پر سخت تنبیہ ہے۔ محض ایسے شخص سے سوال کرنا بھی معمولی بات نہیں، کیونکہ وہ اپنے غیر معتبر دعوے کو لوگوں میں قبول کرانے کی کوشش کرتا ہے۔