عرّاف اور نجومی ستاروں اور دوسرے اسباب سے مدد لینے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مخصوص نشانات اور دیگر احوال کو دیکھ کر وہ مخفی چیزوں کے متعلق نتائج بتاتے ہیں۔
ان نشانات کو غیب کی معتبر خبر کا ذریعہ بنا لینا ہی قابلِ اعتراض ہے۔ کسی علامت کا نام لینا یا ایک طریقہ اختیار کرنا، اس بات کی دلیل نہیں کہ اس سے پوشیدہ امور کا قطعی علم حاصل ہو گیا ہے۔