لَا يَحْتَاجُ إِلَى شَيْءٍ
اللہ تعالیٰ کسی چیز کے محتاج نہیں۔
مخلوق کو اپنی ابتدا، بقا، قوت اور علم کے لیے دوسروں کی ضرورت پیش آتی ہے، مگر اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں بے نیاز ہیں۔
صفتِ خالقیت کے لیے مخلوق کی محتاجی لازم نہیں؛ بلکہ مخلوق اپنے وجود کے لیے خالق کی محتاج ہے۔ یہی نسبت قدرتِ الٰہی اور بے نیازی کے درمیان فرق واضح کرتی ہے۔