وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ
اللہ کی راہ میں قتل ہونے والوں کو مردہ نہ کہو؛ بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تمہیں ان کی زندگی کا احساس نہیں ہوتا۔ (البقرۃ: 154)
بَلْ أَحْيَاءٌ شہداء کی حیات کو ثابت کرتا ہے، اور وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ یہ بتاتا ہے کہ اس زندگی کو عام حواس سے محسوس کرنا ضروری نہیں۔ عالمِ برزخ کی زندگی دنیا کے ظاہری مشاہدے سے مختلف ہے۔