كَكَلَامِ الْبَرِيَّةِ
جیسے مخلوق کا کلام۔
انسان بولنے کے لیے محدود جسمانی اسباب اور حالات کا محتاج ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات مخلوق کی طرح حاجت اور جسمانی کیفیت سے پاک ہیں۔
اس لیے اللہ تعالیٰ کلام فرماتے ہیں کا اثبات صحیح ہے، لیکن اس کے لیے انسان کے بولنے کا طریقہ اور کیفیت متعین کرنا درست نہیں۔