كَأَنَّ ذُرَى رَأْسِ الْمُجَيْمِرِ غُدْوَةً / مِنَ السَّيْلِ وَالْغُثَّاءِ فَلْكَةُ مِغْزَلِ
گویا صبح کے وقت مجیمر پہاڑ کی بلند چوٹی، سیلاب اور اس کے بہا لائے ہوئے کوڑے کرکٹ میں، تکلے کی گول چکری جیسی دکھائی دیتی تھی۔
ذُرَى بلندیاں اور چوٹیوں کو کہتے ہیں۔ الْغُثَّاء بہتے پانی پر تیرتا ہوا تنکا، کوڑا اور گھاس پھوس ہے۔ فَلْكَةُ مِغْزَل تکلے کی گول چکری ہے جو گردش اور توازن میں کام آتی ہے۔