بعض اوقات دونوں جملے لفظاً اور معناً خبر ہوتے ہیں، لیکن ایک کا مضمون دوسرے سے ایسا الگ ہوتا ہے کہ ان کے درمیان مناسب جامع باقی نہیں رہتا۔ ایک جملہ کسی فرد کی قامت اور دوسرا کسی غیر متعلق حالت کی خبر دے، تو صرف دونوں کے خبری ہونے سے وصل درست نہیں ہوگا۔
جامع سے مراد ایسا عقلی، وہمی یا خیالی ربط ہے جس سے دو باتیں کسی مشترک مقصد کے لیے جمع ہوسکیں۔ محض دو اسموں یا دو فعلوں کا ایک ہی مجلس میں ذکر ہونا مطلوبہ جامع کا ثبوت نہیں۔