ہر دوسرے جملے کو استئناف قرار دینا درست نہیں۔ پہلے اس امر کو دیکھا جائے کہ سابق کلام سن کر سامع کے ذہن میں فطری طور پر کون سا سوال اٹھ سکتا ہے، پھر یہ کہ جملۂ ثانیہ واقعی اسی سوال کی توضیح کرتا ہے یا نہیں۔
علت کا ذکر ہو تو سبب کا سوال پیدا ہونا آسان ہے؛ لیکن ہر بیان کے بعد زبردستی کیوں؟ فرض کرنا بلاغی تحلیل نہیں۔