أَقَامَ زَيْدٌ
کیا زید کھڑا ہوا؟
اس سوال میں «قام» کا صدور «زید» سے ہوا یا نہیں، یہی مطلوب ہے۔ فعل اور فاعل کی شناخت سمجھ میں آ رہی ہے، مگر ان کے درمیان نسبت کے وقوع کے متعلق یقین درکار ہے؛ اس لیے یہ طلبِ تصدیق ہے۔
«أَ» حرفِ استفہام، «قَامَ» فعلِ ماضی اور «زَيْدٌ» اس کا فاعل ہے۔ سوال کا جواب «نعم» یا «لا» ہو سکتا ہے؛ کسی دوسرے فاعل کا نام لینا اس اصل مطلوب کا براہِ راست جواب نہیں۔