وَالطَّاعِنِينَ مَجَامِعَ الْأَضْغَانِ
اور کینوں کے جمع ہونے کی جگہوں پر نیزے مارنے والے؛ مراد دلوں میں نیزہ مارنے والے۔
الأضغان، ضغن کی جمع ہے، معنی دل میں چھپا ہوا کینہ یا عداوت۔ مجامع جمع ہونے کی جگہوں کو کہتے ہیں۔ کینوں کے ٹھہرنے کی جگہ سے قلوب مراد لیے گئے ہیں، اس لیے کنائی معنی ایک شے یا عضو ہے۔
یہاں کینہ ایک صفت یا باطنی کیفیت کے طور پر ذکر ہوا ہے، لیکن کنایۃً حاصل ہونے والا بنیادی نام دل ہے۔ یہی بات اسے کنایہ عن صفت سے جدا کرتی ہے۔