إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ
اس نے تم پر مردار ہی کو حرام کیا۔
اس آیت کے استدلال میں یہ سوال اہم ہے کہ حصر کس مقابلے کے اعتبار سے ہے۔ سیاق میں حلال و حرام کی بحث ہے؛ اسے ہر زمانے کی تمام محرمات کو چار چیزوں میں منطقی طور پر محدود کرنے کی دلیل بنانا درست نہیں۔