لَيْتَ الشَّبَابَ يَعُودُ
کاش جوانی واپس آجائے۔
یہ تمنّی ہے: مطلوب خوش آئند ہے، لیکن گزرے ہوئے زمانۂ شباب کا حقیقی طور پر لوٹ آنا متوقع نہیں۔ لَعَلَّ الْمَرِيضَ يَشْفَى
امید ہے کہ مریض صحت یاب ہوجائے۔
یہ ترجّی ہے؛ شفا کا حصول ممکن اور متوقع ہے۔ کسی خاص سیاق میں «لو» یا «هل» بھی تمنّی کے لیے آ سکتے ہیں، مگر ان کا ایسا استعمال اصل سوال یا شرط سے قرینے کے ذریعے ممتاز ہوتا ہے۔