ایک متکلم کسی شخص کی بہادری بیان کرنا چاہتا ہے۔ «هُوَ كَالْأَسَدِ فِي الشَّجَاعَةِ» میں تشبیہ کھول کر کہی گئی، اس لیے صفت کی تعیین آسان ہے۔ «رَأَيْتُ أَسَدًا يُقَاتِلُ» مناسب قرینے میں استعارهٔ تصریحیہ بن سکتا ہے، کیونکہ بہادر شخص کے لیے «اسد» بولا گیا۔
دونوں کا مقصود شجاعت ہوسکتا ہے، مگر پہلے میں نسبتِ مشابہت ظاہر اور دوسرے میں مشبہ کے لیے مشبہ بہ کا لفظ استعمال ہوا۔ بلوغِ مقصد مشترک ہونے سے نوعِ صنعت یکساں نہیں ہو جاتی۔