«قَرَأْتُ الكِتَابَ» میں مفعول بہ متعین ہے۔ «قَرَأْتُ» میں مفعول مذکور نہیں؛ اب سیاق فیصلہ کرے گا کہ کوئی خاص چیز محذوف ہے، مثلاً پہلے سے مذکور کتاب، یا مقصود صرف عملِ قراءت کا بیان ہے۔
اگر کہا جائے «هل قرأتَ الكتاب؟ ـ نعم، قرأتُ» تو کتاب قرینہ سے معلوم ہے۔ لیکن «أنا أقرأ وأكتب» میں غرض ایک عمومی صلاحیت اور عمل کا اظہار ہے؛ ضروری نہیں کہ کسی متعین مفعول کو مقدر کیا جائے۔ حذف اور تنزيل المتعدي منزلة اللازم کا فرق اسی سے کھلتا ہے۔